Gosht Ki Sindhi Tihari Tips in Urdu - Gosht Ki Sindhi Tihari Totkay - Tip No. 6442

Urdu Totkay Gosht Ki Sindhi Tihari گوشت کی سندھی تہاری (Tip No. 6442) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biryani in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Gosht Ki Sindhi Tihari Recipe In Urdu

گوشت کی سندھی تہاری کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6442

چاولوں کو دھو کر بھگو دیں،کوکنگ آئل گرم کرکے اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز ،لہسن ادرک اور ثابت گرم مصالحہ ڈال کر بھونیں۔
پھر اس میں دہی،ٹماٹر ،زیرہ،ہلدی اور لال مرچ ملالیں ساتھ ہی گوشت ڈال کر بھون لیں پھر دوپیالی پانی ڈال کر گوشت گلنے تک پکائیں۔
گوشت گل جائے تو اس میں پہلے سے ابلے ہوئے آلو ڈال کر مکس کریں پھر دوپیالی پانی ڈالیں،ابال آنے پر چاول ڈال کر مکس کریں اور پسا ہوا گرم مصالحہ چھڑک کر درمیانی آنچ پر پانی خشک ہونے تک پکائیں۔
چاولوں کو اچھی طرح مکس کرکے ہلکی آنچ پر آٹھ سے دس منٹ دم پر رکھ دیں۔

More From Biryani