Marriage Cake Tips in Urdu - Marriage Cake Totkay - Tip No. 1493

Urdu Totkay Marriage Cake میرج کیک (Tip No. 1493) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Baked Dishs in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Marriage Cake Recipe In Urdu

میرج کیک کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1493

اشیاء:
سنگتروں اور لیموں کے چھلکے تین پاؤ
بادام آدھا پاؤ
میدہ آدھا کلو
چینی آدھاکلو
گنے کا رس ایک چھٹانک
چاکلیٹ ،جام حسب ضرورت
انڈے چھ عدد
کشمش ایک پاؤ
آلیچیاں آدھا پاؤ
بیکنگ پاؤڈر چار چمچ
مکھن آدھا پاؤ
سفوف جائفل آدھا چمچ
بادام ایسنس حسب ضرورت
دار چینی ایک چمچ
ترکیب:
تمام پھلوں اور مغز جات کو آدھے میدے اچھی طرح مکس کر یں۔ ایک بڑے برتن میں چینی اور مکھن کو خوب یکجان کر یں ساتھ ساتھ ایک ایک انڈہ ڈال کر پھینٹتے جائیں۔ یہاں تک کہ چینی مکمل طور پر حل ہو جائے۔ اب خشک مصالحہ جات کو اس آمیزے میں شامل کر یں۔ پھر باقی میدے کو تھوڑا تھوڑا کر کے ڈالیں۔ اب اس آمیزے کو اچھی طرح پھینٹیں (کم از کم پانچ منٹ) اور سانچوں میں ڈال کر چار گھنٹے تک پڑا رہنے دیں۔ چار گھنٹے کے بعد ان سانچوں کو اوون میں رکھیں ۔ جب پک جائے تو نکال کر ٹھنڈا کر لیں۔ باداموں کو اچھی طرح گرائنڈ کر یں اور پھر آئسنگ شوگر ملا کر آمیزہ تیار کر لیں اور اب بادام ایسنس ملائیں۔ کیک کے تین ٹکڑے کر کے اس پر اسی طرح آئسنگ شوگر چھڑ کیں اور ان پر بادام والے آمیزے کی تہہ جمائیں۔ اب چاکلیٹ اور جام اور اس میں ایسنس ملا کر محلول بنا لیں۔ پتلا کر نے کے لئے پانی استعمال کر یں۔ اب اس محلول کو سرنج میں بھر کر کیک پر ڈیزائن بنائیں اور شادی مبارک لکھ لیں۔ لیجئے آپ کا میرج کیک تیا رہے۔

More From Baked Dishs