White Chili Beef Tips in Urdu - White Chili Beef Totkay - Tip No. 7159

Urdu Totkay White Chili Beef وائٹ چلی بیف (Tip No. 7159) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Gosht Aur Beef in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

White Chili Beef Recipe In Urdu

وائٹ چلی بیف کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7159

گوشت کے ثابت ٹکڑے کو صاف دھو کر کٹ لگا لیں۔
ایک پیالے میں سرکے میں نمک،ادرک لہسن کا پاؤڈر اور کالی مرچ ڈال کر ملائیں اور اس سے گوشت کو میرینیٹ کرکے رکھ دیں۔
لوبیا کو دھو کر پندرہ سے بیس منٹ گرم پانی میں بھگو کر رکھیں پھر اُبال کر اچھی طرح گلا لیں۔پھر بلینڈر میں ڈال کر لوبیا کو بلینڈ کر لیں۔
ایک گھنٹے کے بعد گوشت کو ہلکی آنچ پر پکا کر گلا لیں اور تھوڑا سا ٹھنڈا ہونے پر اس کے پارچے کاٹ لیں۔
پین میں کوکنگ آئل میں پہلے گوشت کے پارچوں کو سنہری فرائی کرکے نکال لیں۔
اسی تیل میں چوپ کی ہوئی پیاز کو ہلکی سی نرم ہونے تک فرائی کریں،پھر اس میں بلینڈ کیا ہوا لوبیا کا پیسٹ اور نمک ڈال کر بھونیں۔
چکن پاؤڈر کو ایک پیالی گرم پانی میں اچھی طرح حل کرکے یخنی تیار کرکے لوبیا میں ڈالیں۔
درمیانی آنچ پر پکاتے ہوئے اُبال آنے پر اس میں فرائی کیے ہوئے پارچے،لمبی کٹی ہوئی ہری مرچیں اور ادرک کے قتلے ڈال کر ہلکی آنچ پر تین سے چار منٹ پکا کر چولہے سے اُتار لیں۔
گرم گرم اسٹیم رائس کے ساتھ اس مزیدار بیف کا لطف اُٹھائیں۔

More From Gosht Aur Beef