Keema Bhara Karam Kalla Tips in Urdu - Keema Bhara Karam Kalla Totkay

قیمہ بھرا کرم کلہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Keema Bhara Karam Kalla Recipe In Urdu

اشیاء:
قیمہ آدھا کلو
پیاز دو عدد
ٹماٹر دو عدد
کشمش آدھی چھٹانک
نمک مرچ حسب ذائقہ
کرم کلہ ایک عدد
چاول ایک پاؤ
پوینہ ایک گٹھی
گھی ایک کپ
ترکیب:
پیازوں کو گول لچھے دار کاٹ لیں۔ گھی میں پیاز ،نمک، مرچ، ٹماٹر اور قیمہ ڈال کر بھون لیں۔ چاول علیحدہ ابال لیں۔ اب ابلے ہوئے چاول اور بھنے ہوئے قیمہ کو آپس میں ملا دیں۔ پھر پودینہ اور کشمش ڈالیں اور پانچ منٹ تک پکائیں۔ پھر کرم کلہ درمیان سے کاٹ کر صاف کر یں قیمہ بھر دیں۔ اوون میں آدھا گھنٹہ پکائیں۔ قیمہ کریم کلہ تیار ہے۔

More From Gosht Aur Beef - مزید