Sheer Khurma 3 Tips in Urdu - Sheer Khurma 3 Totkay - Tip No. 2676

Urdu Totkay Sheer Khurma 3 شیر خرما (Tip No. 2676) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Yummy Sweet Dish in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Sheer Khurma 3 Recipe In Urdu

شیر خرما کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2676

اشیاء:
سویاں 250گرام
دودھ 2لیٹر
چینی 250گرام
گھی 150ملی لیٹر
بادام گری 50گرام
پستہ 15گرام
چھوہارے 15گرام
کیوڑہ کھانے والے دو چمچے
الائچی سبز 8دانے
ترکیب:
ایک دیگچی میں گھی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے اور سبز الائچی کے دانے نکال کر اس میں ڈال دیجئے۔ گھی کڑ کڑانے لگے اور خوشبو آنے لگے تو سویاں ڈال دیجئے اور بھون کر سرخ کر لیجئے۔ ایک دوسری دیگچی میں دودھ اور چھوہارے ثابت ہی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے اور ہلکی آنچ پر پکنے دیجئے۔ دودھ پک پک کر تین چوتھائی رہ جائے تو اتار لیجئے اور اسے سویوں والی دیگچی میں الٹ کر چمچے سے اچھی طرح ملا کر ہلکی آگ پر پکنے دیجئے۔ دو منٹ بعد بادام کی گریاں اور پستہ باریک کتر کر ڈال دیجئے۔ ساتھ ہی چینی بھی شامل کر دیجئے اور تھوڑی دیر پکانے کے بعد کیوڑہ ڈال کر اتار لیجئے۔ لذیذ سیر خرما تیار ہے۔

More From Yummy Sweet Dish