وزیراعلیٰ خیبرپختونخوانے طبی خدمات کی بین الاقوامی کمپنی نووارٹس کے تعاون سے صوبے کے غریب عوام کو چار غیر وبائی مہلک امراض کا مفت علاج فراہم کرنے کے مجوزہ پروگرام کی اصولی منظوری دے دی
منگل 12 ستمبر 2017 23:21
(جاری ہے)
اجلاس کو محکمہ صحت کے نووارٹس پروگرام کے تحت صوبے میں چار غیر وبائی خطرناک امراض کے مفت علاج کی فراہمی کے مجوزہ پروگرام پر بریفنگ دی گئی ۔
ان امراض میں بریسٹ کینسر، امراض قلب،ذیابیطس اور ہائیپرٹنشن شامل ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ نووارٹس کے تعاون سے کینسر کے فری علاج کا پروگرام شفافیت اور کامیابی سے چل رہا ہینووارٹس نے اب مجوزہ چار غیر وبائی امراض کے مفت علاج کی فراہمی کے لئے بھی پیش کش کی ہییہ پروگرام خالصتاً کم آمدنی والے لوگوں کیلئے شروع کیا جارہاہے جو عموما مہنگی بیماریوں کا علاج کرانے کے قابل نہیں ہوتے۔ نووارٹس دوائی مفت فراہم کرے گی البتہ صرف خدمات کی فراہمی کے عوض فی خوراک سو روپے وصول کئے جائیں گے۔ سیکرٹری صحت نینووارٹس کی پیش کش کو قابل عمل دیکھتے ہوئے صوبے میں اس پروگرام کے اجراء کی تجویز پیش کی اور کہا کہ اس پروگرام کے تحت صوبے کی تقریباً بیس لاکھ مستحق آبادی کومجوزہ چار بیماریوں کے علاج کی مفت سہولت میسر ہوگی۔ وزیراعلیٰ نے اس تجویز سے اتفاق کیا اور مجوزہ پروگرام کوانتہائی اہم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ صحت انصاف کارڈ کے بعد غیر وبائی مگر مہلک امراض کے مفت علاج کے لئے حکومت کا یہ دوسرا اہم اقدام ہوگا جس کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے اس پروگرام میںدوسری بیماریوںکا مفت علاج بھی شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے پروگرام کی اہمیت کے پیش نظر غریب عوام کی آسانی کے لئے یہ سہولت ہر ڈویژن کی سطح پر فراہم کرنے کی تجویز سے بھی اتفاق کیا اور کہا کہ صوبائی حکومت اپنے منشور کے تحت غریب عوام کی زندگی کو آسان بنانے اور انہیں صحت و تعلیم سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کے لئے تندہی سے اقدامات کر رہی ہے غریب عوام شروع دن سے حکومت کی توجہ کا مرکز ہیں۔ انہوں نے صحت انصاف کارڈ سکیم کے توسیعی پلان کے مطابق مزید دس لاکھ کارڈز کی تقسیم ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔مزید اہم خبریں
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
-
اسمارٹ فون 10 برسوں میں 83 فیصد مہنگے ہوئے
-
سونامی کیسے بنتے ہیں؟
-
چینی صدر شی جی پنگ آج اتوار کو فرانس پہنچ رہے ہیں
-
ناروے: ایک جنسی مجرم کی سوشل میڈیا تک رسائی کو انسانی حق قرار دینے کی اپیل
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.