X

یاد ماضی عذاب ہے یا رب،انجلینا جولی کو بریڈ پٹ سے تعلق پر پچھتاوا،

وزن 76 پائونڈ کم ہو گیا

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 ستمبر2018ء) ہالی وڈ اداکارہ و ہدایتکارہ انجلینا جولی نے اداکار بریڈ پٹ سے اپنے تعلقات قائم کرنے کے فیصلے پر پچھتاوا ظاہر کیا ہے اداکارہ نے کہا ہے کہ وہ یہ بھول جانا چاہتی ہے کہ بریڈ کا اس دنیا میں کوئی وجود بھی ہے لیکن ایسا ممکن نہیں ہو سکتا۔انجلینا جولی کے ایک قریبی تعلق دار کے مطابق انجلینا بچوں کی پرورش اور حوالگی بارے قانونی جنگ سے اکتا چکی ہے اور اسے بریڈ پٹ سے دوستی اور پھر شادی کرنے پر شدید پچھتاوا ہونے لگا ہے ،جولی نے کہا ہے کہ وہ چاہتی ہے کہ وہ سب کچھ بھول جائے کیونکہ اب بریڈ اس کو بالکل یاد نہیں آتااور وہ چاہتی ہے کہ بریڈ اس کی زندگی سے باہر نکل جائے جیسے وہ کبھی تھا ہی نہیں لیکن اس کے بچوں کا باپ ہونے کی وجہ سے یہ ممکن نہیں اور اسی پریشانی نے جولی کا وزن خطرناک حد 76 پائونڈ کم کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق انجلینا جولی کوذہنی دبائو نے اس قدر پریشان کر رکھا ہے کہ اس کا کھانا پینا چھوٹ گیا ہے ، وہ صرف برف کے گولے کھا کھا کر زندہ ہے اور ہڈیوں کا ڈھانچہ بن گئی ہے۔اس کا معدہ کوئی چیز قبول نہیں کر رہا۔جولی اور بریڈ کے اپنے تین بچے اور تین ہی بچے لے پالک ہیں جن کی عمریں 9 سے 16سال ہیں۔۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں