National Articles & News Features (page 35)
قومی مضامین مضامین
-
پانی چوروں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کی ضرورت
پاکستان کا شمار دنیا کے خوش قسمت ممالک میں کیا جاتا ہے جہاں پر دنیا میں پائے جانے والے تمام موسم ،پہاڑی سلسلے ،سمندر ،صحرا اور میدان موجود ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان میں موجود نہری نظام کو بھی دنیا کا بہترین نہری نظام قرار دیا جاتا ہے جسے اب ”تھا “قرار دیا جا ئے تو غلط نہ ہو گا ۔ دو دہائی قبل جا کر دیکھا جائے تو یہ بات سامنے آتی ہے کہ اس وقت نہری ایکٹ پر سختی سے عمل ہوتا تھا جس کی وجہ سے پا نی چوری نا پید تھی
جمعرات 3 نومبر 2016 - قومی مضامین میں شائع کیا گیا
-
پاکستان کی جنگی استعداد کا عالمی اعتراف
پاکستان میں داخلی سطح پر اور سرحدوں کے پار اکتوبر کے مہینے میں تسلسل کے ساتھ یکے بعد دیگر رونما ہونیوالے واقعات ایسے ہیں جن کا براہ راست تعلق پاکستان کے استحکام اور سلامتی سے ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں جاری علیحدگی کی تحریک اور اس پر قابو پانے میں بھارتی ناکامی کے دوران وہاں بھارتی فوج کے بریگیڈ ہیڈ کوارٹر اوڑی پر حملے کو جواز بنا کر بھارت نے پہلے تو اپنی پوری قوم کو پاکستان کیخلاف جنگی بخار میں مبتلا کیا
جمعرات 3 نومبر 2016 - خصوصی مضامین میں شائع کیا گیا
-
مردم شماری اور انتخابات
قومی سیاسی افق پر جاری بحثوں سے قطع نظر سپریم کورٹ کا ایک حکم انتہائی اہمیت کا حامل ہے جو نہ صرف قومی و صوبائی سیاست پر اثر انداز ہوگا بلکہ شہری سندھ کی سیاست پر خاص طور پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔ سپریم کورٹ نے از خود کارروائی کرتے ہوئے حکومت کو ملک میں فوج کی نگرانی میں نئی مردم شماری کروانے کا حکم دیا ہے کیونکہ ملک میں مردم شماری ہوئے 17 برس بیت چکے ہیں۔ مردم شماری رواں سال مارچ میں ہو جانی چاہیے تھی
بدھ 2 نومبر 2016 - قومی مضامین میں شائع کیا گیا
-
عالمی و ملکی مالیاتی اداروں کا کردار
گذشتہ دنوں آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹین لاگارڈ نے پاکستان کا دورہ کیا۔ اپنے دورہ میں انہوں نے پاکستانی معیشت کی تعریف کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے سرپرست امریکیوں کی طرح پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ بھی کرتے ہوئے کہاکہ" ابھی معیشت کی بہتری کیلئے بہت کچھ کرنا باقی ہے ، کرپشن سرمایہ کاری کی راہ میں رکاوٹ ہے ، ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے کام کرنا ہوگا اور توانائی کے شعبہ میں اصلاحات لانی ہوں گی"۔
بدھ 2 نومبر 2016 - معیشت و کاروبار میں شائع کیا گیا
-
پاکستان کے حالات
اگر آج کل پاکستان کے حالات اور واقعات پر نظر ڈالی جائے تو انتہائی ناگفتہ بہ نظر آتے ہیں فی لوقت ملک میں ایسے 13کروڑ لوگ ہیں جو غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔ ان13 کروڑ لوگوں ہیں کی آمدنی 2 ڈالر یعنی 200 روپے سے بھی کم ہے۔ وزیر خزانہ کہتے ہیں کہ پاکستان کی بہتر معیشت کو22 بین الاقوامی اداروں نے سراہا۔ مگر بات یہ ہے کہ اس وقت ملکی معیشت کو کیسے اطمینان بخش کہا سکتا ہے
منگل 1 نومبر 2016 - معیشت و کاروبار میں شائع کیا گیا
-
پاکستان اور بھارت
پاکستان کے مستقبل اور اقتصادی ترقی کیلئے ”پاک چائنہ اکنامک کاریڈور“ (CPEC) کی اہمت سے کسی کو انکار نہیں ہے۔ اس منصوبے کو پاکستان کے لیے تو ” گیم چینخر“ کہا جا رہا ہے اور اسکی عالمی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ عملی طور پر دنیا کی تمام اہم طاقتوں کی نظریں اس پر لگی ہیں۔ جہاں کچھ ممالک مستقبل قریب میں اس منصوبے سے اپنے حصے کا فائدہ اٹھانے کا سوچ رہے ہیں وہاں کچھ طاقتیں ایسی بھی ہیں
ہفتہ 29 اکتوبر 2016 - خصوصی مضامین میں شائع کیا گیا
-
بلوچستان میں بحالی ِامن اور تعمیروترقی میں افواجِ پاکستان کا کردار
صوبہ بلوچستان پاکستان کا اہم ترین اور رقبہ کے اعتبار سے سب سے بڑا صوبہ ہے۔ جدوجہد آزادی میں بلوچستان کا کردار پاکستان کے کسی بھی دوسرے خطے سے کم نہیں ہے۔ پاکستان ایک گلدستے کی مانند ہے اور بلو چستان اس گلدستے کا انتہائی خوب صورت اور خوشبودار پھول ہے۔ بلوچستان کے لوگ پاکستان سے والہانہ محبت کرتے ہیں اور اس ضمن میں کسی مصلحت کو خاطر میں نہیں لاتے۔ حصولِ پاکستان کیلئے بلوچستان کے مشاہیر کی خدمات نے تاریخ پر انمٹ نقوش ثبت کئے ۔
جمعہ 28 اکتوبر 2016 - قومی مضامین میں شائع کیا گیا
-
پاکستان میں امن و استحکام کی واپسی
پاکستان میں دہشت گردی و بم دھماکوں کا سلسلہ نیا نہیں 1987 میں کراچی کے بوہری بازار میں ہونیوالے ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں دو سو سے زیادہ پاکستانی شہید ہوئے۔ پشاور کے قصہ خوانی بازار میں کئے گئے ٹائم بم دھماکے سے شہادت پانے والوں کی تعداد40 سے زیادہ تھی۔ اس دور میں کراچی سے لیکر پشاور تک کوئی بھی ایسا بڑا شہر نہیں تھا جہاں اس نوعیت کے دھماکے نہ کئے گئے ہوں۔ ٹائم و ریموٹ بم دھماکے 1980 ء سے شروع ہوئے۔ 1986 ء میں ان میں یکدم اضافہ ہو گیا۔
جمعرات 27 اکتوبر 2016 - قومی مضامین میں شائع کیا گیا
-
پاک چین اقتصادی راہداری قوم کی ترقی کا سفر
پاکستان کوقدرتی طورملاجغرافیائی محل وقوع( اسٹریٹجک پوزیشن )اس قدر اہمیت کاحامل ہے کہ پاکستان پوری دنیا کی تیل، گیس ،زراعت، صنعتی و معدنی پیدوار اور منڈیوں کے درمیان پل بن سکتاہے۔اس قدرتی محل وقوع کی اہمیت اورافادیت کومدنظر رکھتے ہوئے پاکستان اور چین نے مل کر”پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبہ“بنانے کافیصلہ کیاہے جوکاشغر سے شروع ہو کر گلگت۔ بلتستان اور خیبر پختونخواہ اور پھر بلوچستان سے گزرے گا۔واضح رہے کہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبہ دنیا کا سب سے بڑا معاشی منصوبہ ہے
ہفتہ 22 اکتوبر 2016 - خصوصی مضامین میں شائع کیا گیا
-
توانائی بحران ؟
واپڈا کے اعداد و شمار کے مطابق 23 مئی کو وطن عزیز میں بجلی کی رسد 16500 میگاوا ٹس جبکہ بجلی کی طلب 20 ہزار میگا واٹس تھی۔ واپڈاکے تعلقات عامہ کے مطا بق اس وقت ملک میں 3500 میگا واٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے اور واپڈا اسی کمی کو پو را کرنے کے لئے شہری علاقوں میں 6 جبکہ دیہی علاقوں میں 8گھنٹے کا لوڈ شیڈنگ کر رہا ہے۔ واپڈ اکے ترجمان کے مطابق گو کہ واپڈا ساڑھے تین ہزار میگا واٹ بجلی کی کمی کا سامنا کر رہا ہے
جمعہ 21 اکتوبر 2016 - قومی مضامین میں شائع کیا گیا
-
پاک چین اقتصادی راہداری پر یکجہتی کی ضرورت
معاشی معاملات کو بہتر بنانے کے لئے پاک چائنا اقتصادی راہداری ایک بہت بڑا منصوبہ ہے، جس سے پاکستان میں 46ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہو رہی ہے۔ اس منصوبے کے تحت 10ہزار میگاواٹ کے برقی منصوبے بھی شامل ہیں۔ پاک چائنا اقتصادی راہداری سمیت قومی معاملات پر سیاسی قیادت کی اتفاق رائے، ملکی ترقی کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات میں اہم پیش رفت ہے۔نیشنل ایکشن پلان پاک چائنا اقتصادی راہداری سمیت قومی فیصلہ سازی پر یکجہتی اس کی واضح مثال ہے
پیر 17 اکتوبر 2016 - خصوصی مضامین میں شائع کیا گیا
-
چین، پاکستان، ایران اقتصادی راہداری
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 71ویں اجلاس کے موقع پر پاکستان کے حوالے سے ایک اہم تبدیلی رونما ہوئی اور وہ تھی ایران کا پاکستان کے متعلق رویہ۔ایران کے صدر جناب حسن روحانی نے پاکستانی وزیر اعظم جناب محمد نواز شریف کے ساتھ اسمبلی کی سائیڈ لائن پر ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں اہم تبدیلی کی پیش کش کی گئی۔ایرانی صدر نے دوستانہ ماحول میں بات کرتے ہوئے دونوں ممالک کی باہمی تجارت، سیکورٹی معاملات اور معاشی ترقی میں مدد کرنے اور انہیں بڑھانے کی پیش کش کی
ہفتہ 15 اکتوبر 2016 - خصوصی مضامین میں شائع کیا گیا
-
آئی ایس آئی --- دنیا کی بہترین انٹیلی جنس ایجنسی تسلیم
دنیا بھر کے کئی ممتاز تحقیقاتی ادارے ہر سال مختلف ممالک کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی کارکردگی کو سامنے رکھتے ہوئےTopTen انٹیلی جنس ایجنسیوں کا انتخاب کرتے ہیں۔ اس انتخاب کے بعد ان دس ایجنسیوں کا ہر پہلو سے تجزیہ کرتے ہوئے انہیں نمبر ایک سے دس تک ترتیب دیاجاتا ہے۔ یہ بات کس قدرخوش آئند ہے کہ گزشتہ دو سال 2015اور 2016 سے پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسی ISIاول نمبر پر آ رہی ہے۔
منگل 11 اکتوبر 2016 - خصوصی مضامین میں شائع کیا گیا
-
محرم الحرام اور ہماری ذمہ داریاں
محرم الحرام کا مہینہ ہمیں نواسہ رسول جگر گوشہ بتول اور فرزند شیر خدا امام عالی مقام حضرات امام حسین رضی اللہ عنہ اور جانثار ساتھیوں کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو انہوں نے خالصتاً اللہ کی خوشنودی ، دین اسلام کی سربلندی اور باطل قوتوں کے طمع و لالچ کے حربوں کو ٹھکراتے ہوئے دیں۔ کربلا کا واقعہ تمام مسلمانوں کے لئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتا ہے جو اس بات کا درس دیتا ہے کہ اسلام دشمن اور طاغوتی طاقتوں کے آگے کبھی سر تسلیم خم نہیں کرنا چاہیے
منگل 11 اکتوبر 2016 - قومی مضامین میں شائع کیا گیا
-
کشمیر بحران اور پیپلزپارٹی کا کردار
جس وقت آزاد کشمیر میں الیکشن مہم جاری تھی تو پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے بہت واضح کہا کہ ”مجھے ڈر ہے گجرات کا قصائی کہیں کشمیر کا قصائی نہ بن جائے“۔
ہفتہ 8 اکتوبر 2016 - قومی مضامین میں شائع کیا گیا
-
بھارتی آبی دہشت گردی
پاکستان کو بنجر بنانے کا منصوبہ۔۔ اٹوٹ بھارت کی مکھیا بھارت کی مودی سرکار پاکستان کو سبق سکھانے اور اسے محض ایک طفیلی ریاست بنانے کے منصوبہ پر عمل پیرا ہے۔کشمیر میں معصوم اور سادہ لوح عوام کے خون کی ہولی کھیلنے اور عورتوں بچیوں کی بے حرمتی کے بعد اسرائیلی طرز کی گولیوں سے آزادی اور امن مانگنے والوں سے عبرتناک سلوک کیا۔ اس وحشیانہ ظلم پر پاکستان نے کھل کر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں آواز اٹھائی
جمعہ 7 اکتوبر 2016 - خصوصی مضامین میں شائع کیا گیا
-
ہندو دشمنی اور سندھ طاس معاہدہ
بھارت کا پاکستان پر ایٹمی حملہ کرنے کا خواب ، دنیا بھر میں تنہا کرنے کا خواب ، پھر علاقائی جنگوں کا آغاز اور پھر پاکستان کے عوام کو پیاسا مارنے کا خواب، شاید خواب ہی رہے کیونکہ مودی سرکار کی دھمکیاں محض چیخنے چلانے تک محدود رہتی ہیں۔ اسکی گواہی دنیا بھر کا میڈیا دے رہا ہے کہ بھارت جنگ کیلئے تیار نہیں ہے یہ محض پاکستان پر دباؤ قائم رکھنے کا ڈرامہ رچا رہا ہے
بدھ 5 اکتوبر 2016 - خصوصی مضامین میں شائع کیا گیا
-
پنجاب میں رینجرزکا خاموش آپریشن
پانڈایریازکووا گزار کروایا جائے گا۔۔۔۔۔ آخر کار پنجاب میں بھی رینجرز آہی گئے مگر ویسے نہیں جس طرح سندھ میں آئے تھے ۔ ویسے جنوبی پنجاب کے زیریں علاقوں ڈیرہ غازی خان راجن پور میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن میں سکیورٹی فورسز کافی عرصہ پہلے سے شریک ہیں۔ چھوٹوگینگ کیخلاف فیصلہ کن آپریشن فوج نے ہی کیا تھا۔ اب خبریں گردش کررہی ہیں
پیر 3 اکتوبر 2016 - قومی مضامین میں شائع کیا گیا
-
پاکستان میں ٹیکسوں کا نظام
چند سوافرادکیلئے کروڑوں غریب پس رہے ہیں ۔۔۔۔ قومی خزانے کو سالانہ 15 ارب ڈالر کا ٹیکہ
پیر 26 ستمبر 2016 - معیشت و کاروبار میں شائع کیا گیا
-
بیرونی خطرات اور اندرونی خلفشار
اپنے محل وقوع،لاتعداد وسائل،افرادی قوت اور مضبوط دفاعی صلاحیت کیوجہ سے پاکستان نہ صرف خطے بلکہ دنیا کی ایک اہم ریاست ہے۔ اندرونی کمزوریوں اور مسائل کے باجود دنیا پاکستان کو نظر اندازنہیں کرسکتی۔ اپنے معرض وجود میں آنے کے ساتھ سے ہی پاکستان ہمیشہ بیرونی خطرات سے دوچار رہا ہے جس کی سب سے بڑی اور بنیادی وجہ ہندوستان جیسا ہمسایہ ہے۔ ہندوستان نے کبھی بھی پاکستان کو دل سے تسلیم نہیں کیا اور اسکی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے
ہفتہ 24 ستمبر 2016 - خصوصی مضامین میں شائع کیا گیا
Read Khaas articles in Urdu - Khaas articles written by the famous writers and investigators of Pakistan and the world. Khaas features give you a full picture and in depth story of every issue.
پڑھئیے قومی مضامین مضامین، اردو مضامین جو مشہور اور معروف لکھاریوں اور صحافیوں کے قلم سے لکھے گئے ہیں!۔ جانئیے ہر خبر اور مسئلے کا دوسرا رُخ، ان قومی مضامین مضامین کے ساتھ
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.