ناروے میں 62ٹیکسی ڈرائیوروں کے خلاف فراڈ کے الزام تحقیقات شروع

جمعہ 29 ستمبر 2006 15:44

اوسلو(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 29ستمبر2006) ناروے کے درالحکومت اوسلو میں مقامی ٹیکس حکام نے 62ٹیکسی ڈرائیوروں کے خلاف فراڈ کے الزام تحقیقات شروع کردی ہے۔ان پر الزام ہے کہ انھوں نے اپنی آمدنی کم بتائی ہے اور اس کے ساتھ جھوٹ بول کر ویلفیئر ادارے سے بھی مالی امداد حاصل کی ہے۔

(جاری ہے)

ان ٹیکسی ڈرائیوروں میں ایک پر الزام ہے کہ اس نے گذشتہ سالوں کے دوران 2.5ملین کراؤن کی رسیدیں نہیں دکھائی جبکہ اسی مدت میں اس نے تین لاکھ اسی ہزارکراؤن کی ویلفیئر کی مد میں مالی امداد بھی حاصل کی ہے۔

ناروے کی اخبار آفتن پوست کے مطابق ایک دوسرے ڈرائیور پر الزام ہے کہ اس نے اپنی ایک ملین کراؤن کی امداد کا ظاہر نہیں کیا اور اسی دوران پانچ لاکھ کی مالی امداد بھی حاصل کی ہے۔حکام نے گذشتہ سال اس طرح کا الزام 48ٹیکسی ڈرائیوروں پر لگایا تھا جنھوں نے 2002اور2003کے دوران اس طرح کا فراڈ کیا تھا۔ناروے میں زیادہ ترٹیکسی ڈرائیورزغیر ملکی پس منظر رکھنے والے لوگ ہیں.