سری سانت کی عدم شمولیت پر اظہار حیرت،کرس گیل

بدھ 4 اکتوبر 2006 15:06

نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین04اکتوبر2006) چیمپئنز ٹرافی کیلئے انڈیا ٹیم کے فاسٹ باؤلر سر ی سانت کی عدم شمولیت پرویسٹ انڈیذ کے ماسٹر بلاسٹر کرس گیل نے حیرت کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ٹورنمنٹ میں سری سانت کی کمی محسوس ہو گی ۔

(جاری ہے)

سری سانت ڈی ایل ایف کپ کی ہندوستانی ٹیم میں شامل تھے لیکن وہ چیمپیئن ٹرافی میں جگہ نہیں بنا سکے ۔گیل نے صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت میں حیرت سے سوال کیا کہ،، کیا سری سانت ٹیم میں شامل نہیں ۔انھوں نے کہا کہ انہیں اس فیصلے پر حیرت ہے کیونکہ وہ بہت اچھا باؤلر ہے اور اس کو صحیح طرح سے پروان چڑھایا جانا چاہیے۔