الاختر ٹرسٹ 500 متاثرین زلزلہ کیلئے مستقل شیلٹر ہوم بنائے گا

اتوار 8 اکتوبر 2006 15:31

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اکتوبر۔2006ء) مصروف فلاحی ادارے الاختر ٹرسٹ نے زلزلہ سے متاثرہ 500 خاندانوں کو 3 کروڑ روپے کی لاگت مستقل شیلٹر ہوم فراہم کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے یہ شیلٹر ہوم بالاکوٹ، مانسہرہ، بیلہ، پودینہ حصار میں لگائے جائیں گے۔ عطاء اللہ شہاب، مولانا محمد ابراہیم اور محمد ہارون نے اتوار کو یہاں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ زلزلہ کے بعد 350 این جی اوز نے کام شروع کیا لیکن ایک سال گزرنے کے بعد اب صرف 100 سے بھی کم این جی اوز کام کر رہے ہیں جبکہ الاختر ٹرسٹ کے جو ایک سال قبل متاثرین زلزلہ کی امداد کی میگا پیکج لے کر آیا تھا اب ایک سال بعد اس سے بھی بڑا میگا پراجیکٹ شروع کر رہا ہے اور ہم 8 اکتوبر 2005ء کے حالات سے آج ایک قدم اور اور آگے کھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ مانسہرہ، بالاکوٹ اور دیگر قریبی علاقوں میں بے گھر اور چھت سے محروم افراد کے لئے اپنی چھت منصوبہ شروع کر دیا گیا ہے اور 500 خاندانوں کو پکا مستقل شیلٹر ہوم فراہم کیا جائے گا اس منصوبہ پر کل لاگت 3 کروڑ روپے آئے گی جس میں فی خاندان 12x12 فٹ کا ایک بڑا شیلٹر ہوم دیاجائے گا جس پر فی کس لاگت تقریباً 2 لاکھ روپے آئے گی جبکہ اس شیلٹر ہوم کو جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے بنایا جائے گا جس سے یہ ایک مکمل گھر کی سہولیات فراہم کرے گا اور اس کی عمر 10 سال سے زائد ہو گی جبکہ جدید ٹیکنالوجی کی بدولت اس کو بآسانی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس پراجیکٹ پر کام شروع کر دیا ہے اور فارم کی تقسیم شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :