قائد ملت لیاقت علی خان کی پچپن ویں برسی کل منائی جائے گی

اتوار 15 اکتوبر 2006 17:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اکتوبر۔2006ء) پاکستان کے پہلے وزیراعظم قائد ملت خان لیاقت علی خان کی پچپنویں برسی کل ملک بھر میں بھرپور ملی جذبہ کے تحت کو منائی جائے گی۔کل نماز فجر کے بعد مساجد میں شہید لیاقت علی خان کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی ہوگی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مختلف شہروں میں تقریبات ہوں گی جن میں لیاقت علی خان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ کراچی میں مزار قائد کے احاطے میں قائم قائد ملت کے مزار پر بھی قرآن خوانی ہوگی جبکہ ان کی قبر پر زندگی کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والی نمائندہ شخصیت پھولوں کی چادریں چڑھائیں گی۔

متعلقہ عنوان :