شعیب اختر اور محمد آصف پر غیر قانونی ادویات کے استعمال کے الزامات پر قائم اپیل کمیٹی نے پیر کے روز باقاعدہ سماعت کا آغاز

پیر 20 نومبر 2006 18:22

لاہو ر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر۔2006ء) شعیب اختر اور محمد آصف پر غیر قانونی ادویات کے استعمال کے الزامات پر قائم اپیل کمیٹی نے پیر کے روز باقاعدہ سماعت کا آغاز کیا۔

(جاری ہے)

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں‌پانچ گھنٹوں‌تک جاری رہنے والے کمیٹی کے اجلاس میں‌چئیرمین جسٹس (ر) فخرالدین جی ابراہیم سمیت تینوں‌ممبران شریک ہوئے جبکہ شعیب اختر اور محمد آصف اپنے قانونی معاونین کے ہمراہ کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے۔

اپیل کمیٹی کے سربراہ جسٹس (ر) فخرالدین جی ابراہیم کے مطابق محمد آصف کے وکیل آفتاب گل نے اپنے دلائل مکمل کر لیے ہیں تاہم شعیب اختر کے وکیل عابد حسن منٹو کے دلائل کی سماعت منگل سے دوبارہ شروع کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانوی وکیل مارک گے نے اپنی رپورٹ‌کمیٹی کو پیش کر دی ہے جس پر دونوں‌کھلاڑیوں‌ کے دلائل مکمل ہونے کے بعد غور کیا جائے

متعلقہ عنوان :