کمانڈر ملا محمد جن کو دو ساتھیوں سمیت سپرد خاک کر دیا گیا

بدھ 3 جنوری 2007 18:33

تفتان ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین03جنوری2007 ) افغانستان کے سابقہ فضائیہ کے سربراہ ممتاز کمانڈر ملا محمد جن کو دو ساتھیوں سمیت افغانستان کے صوبے ہلمند میں فضائی بمباری کے دوران ہلاک کر دیا گیا تھا ان میں سے عید کے تیسرے روز ملا محمد کو دالبندین کے علاقے جنگل پیر علیزئی میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں علاقے کے لوگوں کے علاوہ افغان مہاجرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی یاد رہے ملا محمد اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ فجر کی نماز پڑھنے کے بعد مسجد سے گھر جا رہے تھے کہ افغان فضائیہ کی بمباری سے وہ اور ان کے دونوں ساتھی جاں بحق ہو گئے دونوں ساتھیوں کو افغانستان کے صوبے ہلمندمیں سپرد خاک کر دیا گیا جبکہ ملا محمد کو پاکستان کے صوبے بلوچستان کے علاقے دالبندین میں جنگل پیر علیزئی میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔