ڈینگی بخار پر اس وقت مکمل کنٹرول ہے ملک میں اس وقت کوئی کیس کہیں نہیں،نصیر خان

جمعہ 16 فروری 2007 13:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16فروری۔2007ء) وفاقی وزیر صحت نصیر خان نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ ڈینگی بخار پر اس وقت مکمل کنٹرول ہے ملک میں اس وقت کوئی کیس کہیں نہیں تاہم 12 اکتوبر 2006ء سے 12 دسمبر 2006ء تک کل 6057 ڈینگی کے مشتبہ کیسز کی اطلاع ملی جن میں سے 52 افراد کی ہلاکت ہوئی-بھارت کے ساتھ ہم ملکر کام کر رہے ہیں ڈینگی ایک موسمی بیماری ہے ہم نے پہلا کیس آنے سے قبل 558 آفس قائم کئے اور انہیں اس بارے میں ہدایات جاری کیں انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں سالانہ تقریبا 15 ملین ڈینگی بخار کے کیس رجسٹرڈ ہوتے ہیں-

متعلقہ عنوان :