اے ٹی پی ٹینس ٹائٹل جرمنی کے ٹومی ہاس نے جیت لیا

پیر 26 فروری 2007 13:16

میم فس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری۔2007ء) اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ میں جرمنی کے ٹومی ہاس نے امریکی حریف اینڈی راڈک کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ راڈک پورے میم فس میں کھیلے جانے والے میچ میں اپنی روایتی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے ۔

(جاری ہے)

دفاعی چمپئن ٹومی ہاس نے اینڈی راڈک کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی ۔ پہلے سیٹ میں ہا س نے راڈک کی سروس کو دو بار بریک کیا،دوسرے سیٹ میں ہاس نے اپنے حریف کو صرف دو ہی گیم جیتنے کا موقع دیا اورچھ تین اور چھ دو سے میچ میں فتح اپنے نام کر لی۔ہاس نے تیسری مرتبہ میم فس ٹینس کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :