پردے بارے آسٹریلوی مفتی کے بیان سے مسلمانوں کے تشخص کو نقصان پہنچاہے ،جان ہاورڈ کی مفتی تاج الدین کو برطرف نہ کرنے پر مسلمانوں پرتنقید

پیر 26 مارچ 2007 19:05

کنبرا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2007ء) آسٹریلوی وزیراعظم جان ہاورڈ نے آسٹریلیا کی مسلمان برادری کے سینئر ارکان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مفتی تاج الدین الہلالی کو برطرف کرنے میں ناکام رہے ہیں جنہوں نے مسلمانوں کے تشخص کو نقصان پہنچایا ہے۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی مفتی تاج الدین نے گزشتہ دنوں پردے پر بات چیت کرتے ہوئے برقعہ نہ پہننے والی عورتوں کوکھلے گوشت سے تشبیہ دی تھی جبکہ انہوں نے نقل مکانی کر کے آسٹریلیا میں آباد ہونے والے اولین آسٹریلویوں کا بھی مذاق اڑایا تھاجس پر آسٹریلوی وزیراعظم نے کہا کہ مفتی تاج الدین کے بیان کے بعد آسٹریلیا میں اشتعال پھیلا ہو گیاہے اور اس سے مسلمانوں کے تشخص کو نقصان پہنچا ہے۔

متعلقہ عنوان :