صدارتی ریفرنس کی سماعت کے موقع پر صدر مشرف کی تصویر اٹھانے والے شخص کی پٹائی

بدھ 18 اپریل 2007 13:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اپریل۔2007ء) سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس کی سماعت کے موقع پر صدر جنرل پرویز مشرف کی تصاویر اٹھانے والے شخص کی مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے پٹائی کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو شاہراہ دستور پر گوجرانوالہ سے مسلم لیگ (ق) کے کارکن رانا عبدالحکیم نے صدر جنرل پرویز مشرف کی تصاویر اٹھا کر آئے تو مسلم لیگ (ن) کے مشتعل کارکنوں نے ان کی پٹائی کردی جس سے ان کے کپڑے پھٹ گئے بعض افراد کی جانب سے اسے سپریم کورٹ کے اندر لے جانے کی کوشش کی گئی تاہم وہ بھاگنے میں کامیاب ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :