جرمن فٹبال کپ،نورمبرگ نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

بدھ 18 اپریل 2007 16:02

نورمبرگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اپریل۔2007ء) نورمبرگ نے فرینکفرٹ کو چار گول سے ہرا کر جرمن فٹبال کپ کے فائنل کے لیے کوالی فائی کر لیا۔ نورمبرگ کے ہوم گراوٴنڈ پر ہونے والے میچ کے دوسرے ہی منٹ میں نورمبرگ نے مارکو اینگل ہارٹ کے گول کے ذریعے برتری لے لی۔24 منٹ بعد ایوان سائینکو نے اس برتری کو دگنا کر دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ گول آندریز وولف کے پاس پر بنایا۔ دوسرے ہاف کے 53 ویں منٹ میں ٹوماس گالی سیک نے فری کک پر نورمبرگ کا تیسرا گول کیا۔ چونلی پیگن برگ نے چوتھا گول کر کے فرینکفرٹ کی ٹیم کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی۔ اب نورمبرگ کا سامنا وولفزبرگ اور اشٹوٹ گارٹ کے درمیان ہونے والے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔ فائنل اگلے مہینے برلن میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :