عرب دنیا کی حسینہ کے انتخاب کیلئے مقابلہ کا آغازہو گیا

ہفتہ 28 جولائی 2007 13:29

قاہرہ( ٍاردوپوانئٹ اخبار تازہ ترین28 جولائی2007) عرب دنیا کی حسینہ کے انتخاب کیلئے مقابلہ کا آغاز ہو گیا ہے ۔ اس مقابلہ میں عرب دنیا کی 19حسینائیں حصہ لے رہی ہیں ۔ عرب دنیا کی حسینہ کے انتخاب کا مقابلہ مصر میں ہو رہا ہے ۔ مصر ‘لبنان‘سوڈان ‘عراق ‘لیبیااور فلسطین کی حسینائیں اس مقابلہ میں شرکت کر رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک سعودی لڑکی 19سالہ عزا حسن نے کہا کہ وہ پہلی مرتبہ مقابلہ حسن میں حصہ لے رہی ہے ۔ واضح رہے کہ عرب دنیا کی حسینہ کا پہلا مقابلہ 26تا 29جولائی 2006ء کو مصر کے سیاحتی مقام شرم الشیخ میں منعقد ہوا تھا ۔ یہ مقابلہ تیونس کی حسینہ نادیہ ین فدلا نے جیتا تھا ۔ بعد میں اس سے یہ اعزاز واپس لے لیا گیا کیونکہ اس نے مقابلہ کی شرائط کی تکمیل نہیں کی تھی ۔

متعلقہ عنوان :