آصف زرداری کی طبیعت ناساز ، ڈاکٹروں کی جانب سے مکمل آرام کا مشورہ ،تمام ملاقاتیں منسوخ کردی گئیں

جمعہ 4 اپریل 2008 15:43

نوڈیرو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اپریل۔2008ء)آصف زرداری کی طبیعت کی ناسازی کی بنا پر ڈاکٹروں نے انھیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے ۔جس کے بعد ان کی تمام ملاقاتیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں کے مطابق آصف علی زرداری کام کے دباؤ کی وجہ سے بے آرامی کا شکار تھے ، جس کی بنا پر ان کی طبیعت ناساز ہے ۔ اور امکان ہے کہ ان کی وزیراعظم ایم کیو ایم کے وفد اور دیگر سیاسی قائدین سے ملاقاتیں نہ ہوسکیں