بم دھماکے قابل مذمت ہیں لیکن حکومت اقلیتی طبقے کے لوگوں کو نشانہ بنا رہی ہے‘شاہی امام سید احمد بخاری
ہفتہ 17 مئی 2008 13:25
(جاری ہے)
گزشتہ روز مذہبی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بم دھماکے قابل مذمت ہیں لیکن حکومت اقلیتی طبقے کے لوگوں کو نشانہ بنا رہی ہے ایسے واقعات پیش آنے کے باعث اقلتیوں خصوصا مسلمانوں پر مصیبتوں کے پہاڑ توڑے جاتے ہیں انہوں نے بتایا کہ دو روز میں حکومت نے 500مسلمانوں کو گرفتار کیا ہے اور انہیں طرح طرح کی اذیتیں دی جارہی ہیں مولانا بخاری نے کہاکہ جب تک حکومت تفتیش وسیع نہیں کرتی اس وقت تک اصل مجرموں کا سراغ لگانا مشکل ہو گا یہی بات ممبئی مالیگاؤں اور حیدر آباد بم دھماکوں میں سامنے آئی ہے جہاں بے گناہ افراد کو گرفتار کیا گیا لیکن اصل مجرم آزاد گھوم پھر رہے ہیں اور اس وجہ سے دہشت گردی کا دائرہ دن بدن بڑھتا جارہا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایسے واقعات میں گرفتار شدہ افراد کے معاملات کسی ایسے تحقیقاتی کمیشن کے سپرد کئے جائیں جو غیر جانبداری اور سیکولر ساکھ والے افراد پر مشتمل ہوں اس کے بعد ان لوگوں کے معاملات عدالتوں میں پیش کئے جائیں انہوں نے کہاکہ حکومت اور پولیس کو صرف مسلمان قصور وار نظر آتے ہیں
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.