معروف برطانوی ٹی وی اسٹار جیڈ گوڈی کینسر کے مرض میں مبتلا ہوگئی

بدھ 20 اگست 2008 14:19

لندن(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین20اگست2008 ) معروف برطانوی ٹی وی اسٹار جیڈ گوڈی کینسر کے مرض میں مبتلا ہوگئی ہیں ۔برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق جیڈ گوڈی کو جب انکے کینسر میں مبتلا ہونے کی خبر بگ برادرز شو کے ڈائری روم میں سنائی گئی تو یہ ان پر پہاڑ بن کر گری ہے ۔

(جاری ہے)

جیڈ گوڈی کے قریبی دوست کا کہنا ہے کہ جب گوڈی کو کینسر میں مبتلا ہونے کی خبر انکے ایجنٹ نے سنائی تو وہ رونا شروع ہوگئیں او ر انہوں نے فوری بھاگ کر یہ خبر اپنے ساتھیوں کو سنائی ۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق جیڈ اب مکمل طور پر دل شکستہ ہیں اور وہ جلد اپنے علاج کی غرض سے لند ن واپس آرہی ہیں ۔جیڈ گوڈی نے کینسر کے خدشے کے پیش نظر اپنا طبی معائنہ کروایا تھا جس میں ان کے اس مرض میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔واضح رہے کہ اداکارہ جیڈ گوڈی آجکل بگ برادرز شو کے بھارتی ورڑن میں شرکت کیلئے انڈیا آئی ہوئی ہیں تاہم اب وہ شو میں شرکت نہیں کریں گی ۔

متعلقہ عنوان :