دنیا میں صحت کی مجموعی صورت حال میں بہتری آئی ہے، عالمی ادارہ صحت

بدھ 15 اکتوبر 2008 12:16

نیو یارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 15اکتوبر 2008 ء) عالمی ادارہ صحت نے حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ صحت کو بہتر بنانے اور زندگیاں بچانے کے بہترین طریقوں کے طورپر صحت کی ابتدائی دیکھ بھال اور اور کْل آبادی کو صحت کی بنیادی سہولتیں بہم پہنچانے پر اپنی توجہ مرکوز کریں۔عالمی ادارہ صحت کے ایک اعلیٰ عہدے دار ٹموتھی ایوانز نے کہا ہے کہ گذشتہ 30 برس کے دوران دنیا میں صحت کی صورت حال بہتر ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر بچے اب تک 1978کی شرح سے ہلاک ہورہے ہوتے تو 2006 میں دنیا بھر 16 کروڑ 20 لاکھ اموات ہوچکی ہوتیں۔جب کہ اس دوران صرف 95 لاکھ ہلاکتیں ہوئیں۔اقوام متحدہ کی طرف سے جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا کے امیر ترین اور غریب ترین ملکوں کے درمیان عمر کی طوالت کی شرح میں فرق اب 40 سال سے بڑھ چکا ہے۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس سال دنیا بھرمیں لگ بھگ 6 کروڑ عورتیں کسی بھی قسم کی طبی سہولت کی عدم موجودگی میں بچوں کو جنم دیتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :