آسٹریلیا ، دنیا کی بہترین ملازمت کے لیے موزوں امیدوار کی تلاش شروع

بدھ 14 جنوری 2009 14:12

سڈنی (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین14جنوری2009 ) آسٹریلیا میں دنیا کی بہترین ملازمت کے لیے موزوں امیدوار کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق آسٹریلیاکے صوبے کوئینزلینڈ کی انتظامیہ نے سیاحت کو ترقی دینے کے لیے ایک پروگرام شروع کیاہے۔

(جاری ہے)

پروگرام کے مطابق جزیرہ ہملٹن کے لیے ایک نگراں کا انتخاب کیا جائے گا۔نگراں کی تنخواہ ایک لاکھ پچاس ہزار آسٹریلوی ڈالرز ہوگی۔ اسے رہنے کے لئے ملٹی ملین ڈالرز کا مکان دیا جائے گا جبکہ کھیل اور تفریح کے لئے ایک گولف کورس بھی نگراں کے زیر استعمال رہے گا۔جزیرے کے نگراں کو سیاحت کے فروغ کے لئے کوششیں کرناہوں گی اور میڈیا میں جزیرے کی تشہیر بھی اس کے فرائض میں شامل ہو گی۔

متعلقہ عنوان :