اوگرا : گیس کے نرخ کم کرنیکا نوٹیفکیشن جاری کردیا

بدھ 1 جولائی 2009 13:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم جولائی ۔2009ء) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے گھریلو صارفین کیلئے گیس2 فیصد جبکہ صنعتی صارفین کیلئے گیس 4.4 فیصد سستی کرکے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔جبکہ سی این جی نرخ برقرار رہیں گے۔ اوگرا کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گیس کی نئی قیمتیں فوری طور پر نافذالعمل ہونگیں۔

(جاری ہے)

گھریلو صارفین کے لئے گیس کی قیمت میں 2 فیصد اور صنعتوں کے لئے گیس کی قیمت میں 4.4 فیصد کمی کی گئی ہے۔بجلی پیدا کرنے والی نجی کمپنیوں پر بھی گیس کی نئی قیمتوں کا اطلاق موثر بہ عمل ہوگیا ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق کمرشل، سیمنٹ اور سی این جی کے شعبوں کے لئے گیس کی قیمت میں کمی نہیں کی گئی جبکہ کھاد فیکٹریوں میں استعمال ہونے والی گیس کی قیمت میں اضافہ کیاگیا ہے۔