دیربالا: کاروائی میں 5 شدت پسند کمانڈرز کے مکان تباہ

جمعرات 30 جولائی 2009 13:26

دیر بالا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جولائی ۔2009ء) دیر بالا میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ شدت پسند کمانڈروں کے مکانات تباہ کر دیئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق دیر بالا کے علاقے اوشیری میں فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ شدت پسند کمانڈروں کے مکانات تباہ کر دیئے۔ تار پتار کے علاقے میں غیر اعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ دیر لوئر کی تحصیل میدان میں صبح چھ بجے سے رات آٹھ بجے تک کرفیو میں نرمی ہے۔ میدان میں فورسز کاسرچ آپریشن جاری ہے۔