صوفی چوہدری نے مختلف آوازوں میں گانا گا کر ہمیش کو پیچھے چھوڑ دیا

پیر 14 دسمبر 2009 12:59

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 14دسمبر۔ 2009ء) بالی وڈ اداکارہ اور گلوکارہ صوفی چوہدری نے معروف سنگر ہمیش ریشمیا کو شکست سے دوچار کردیا ۔

(جاری ہے)

خبررساں ادارے کے مطابق ہمیش دو مختلف آوازوں میں میں گانا گانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ان کی یہ صلاحیت عوام میں بہت مقبول ہے تاہم صوفی چوہدری نے ہمیش کو اس حوالے سے پیچھے چھوڑ دیا ہے کیونکہ وہ پانچ مختلف آوازوں میں گانے گانے کی صلاحیت رکھتی ہیں ۔

صوفی نے اپنے نئے البم ساوٴنڈ آف صوفی میں پانچ مختلف ووکل ٹونز میں گانے گاکر اپنے مداحوں کو حیران کردیا ہے ۔صوفی کا کہنا ہے کہ مختلف موسیقاروں کے ساتھ کام کرنے کے باعث ان میں یہ صلاحیت بیدار ہوئی ہے کہ وہ مختلف اسٹائلز میں گانے گا سکتی ہیں ۔صوفی نے مزید کہا کہ بحیثیت گلوکار ہر شخص کو مختلف ٹونز میں گانے گانے کا تجربہ کرتے رہنا چاہیے ۔