ایرانی جوہری تنازع کے حل کی گنجائش موجود ہے،چین

منگل 2 مارچ 2010 13:27

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔2 مارچ۔ 2010ء) چین نے کہاہے کہ ایران کے جوہری تنازعے کے حل کی گنجائش اب بھی موجود ہے۔ایران نے جوہری پروگرام کے حوالے سےعالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ کے بیان کو متعصبانہ قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کن گانگ نے بیجنگ میں میڈیا کو بتایاکہ عالمی طاقتیں ایران پر مزید اقتصادی پابندیاں لگانے سے پہلے جوہری تنازعےکو مذاکرات کے ذریعے حل کریں۔ دوسری جانب ایرانی ایٹمی توانائی ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے تہران میں فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو بتایاکہ ایران عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ یوکیا امانوں کی اس بیان کو مسترد کرتاہے کہ تہران جوہری پروگرام خفیہ ہے۔

متعلقہ عنوان :