چین، مسافروں سے بھری بس ڈیم میں جاگری ، 19افراد ہلاک ، لاشیں نکال لی گئیں

بدھ 3 مارچ 2010 18:33

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔3 مارچ۔ 2010ء) چین کے وسطی صوبہ ہینان میں شدید بارش کے دوران مسافروں سے بھری بس پل سے گزرتے ہوئے ڈیم میں جاگری جس کے نتیجہ میں 19 افراد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق مسافر بس 40 میٹر کی بلندی سے جیان گانگ ڈیم میں جا گری۔ امدادی کارکنوں نے سات مسافروں کو زندہ بچا لیا۔ رپورٹ کے مطابق حادثے کے باعث ڈیم میں ڈوب کر ہلاک ہونے والے تمام 19 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :