گستاخانہ خاکے، فیس بک کے خلاف ملک گیر احتجاج اور مظاہرے جاری

جمعہ 21 مئی 2010 14:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مئی۔2010ء) توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف ملک بھر میں سوشل ویب سائٹ فیس بک کے خلاف احتجاج اور مظاہرے جاری ہیں۔ سوشل نیٹ ورکنگ کی ویب سائٹ پر توہین آمیز خاکوں کے مقابلوں کے اعلان کے بعد کراچی۔لاہور ،اسلام آباد ،کوئٹہ، پشاور اور دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں طلبا،تاجر برادری اور سول سوسائٹی کی جانب سے مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

راولپنڈی میں نماز جمعہ کے بعد مقامی علماء کی قیادت میں فیس بک پرمقابلے کے خلاف مظاہرہ کیا گیا، مظفرآباد میں اسلامی جمیعت طلبہ اور جامعہ کشمیر کے طلبہ نے اکبر اڈہ پر فیس بک پر گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاج کیا جبکہ بورے والہ میں بھی فیس بک پر گستاخانہ خاکوں کے مقابلہ کے خلاف ریلی نکالی گئی ،مظاہرین نےمطالبہ کیا کہ فیس بک کے اس اقدام کے خلاف ویب سائٹ انتظامیہ سے باقاعدہ احتجاج کیا جائے۔