ن لیگ کے مستعفٰی ایم این اے عامر وارن کی ڈگری جعلی ثابت

جمعہ 9 جولائی 2010 11:18

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔09جولائی 2010ء) مسلم لیگ نواز کے مستعفٰی ہونے والے رکن قومی اسمبلی عامر یارن وارن کی ڈگری جعلی ثابت ہوگئی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ نے ان کی نااہلی کی رٹ درخواست نمٹا دی۔

(جاری ہے)

لاہور ہائی کورٹ میں عامر یار وارن کی نااہلی کی رٹ پیٹیشن دائر ہونے کے بعد وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔ لیکن وہ اس بات پر بضد تھے کہ ان کی ڈگری اصلی ہے۔ تاہم سندھ یونیورسٹی جامشورو نے عامر یار وارن کی بی اے کی ڈگری جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یونی ورسٹی میں عامر یار وارن کی ڈگری کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :