لاہورہائیکورٹ: ن لیگ کے خادم حسین کی ڈگری چیلنج

جمعہ 23 جولائی 2010 11:56

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔23جولائی 2010ء) لاہور ہائی کورٹ میں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خادم حسین وٹوکی ڈگری چیلنج کردی گئی۔درخواست گزار نے کہا ہے کہ ڈگری پر رول نمبر اور رجسٹریشن نمبر موجود نہیں ہے۔میاں خادم حسین این اے ایک سو نواسی بھاولنگر سے منتخب ہوئے تھے۔