”گوزرداری گو،، تحریک کو ضلع کی سطح پر منظم کیا جائیگا اور اسکو پورے ملک میں پھیلا دیا جائیگا،شہبا زشریف، لاہور میں تاریخ کی سب سے بڑی ڈینگی وبا آئی جس کی مثال سری لنکا اور نہ ہی دنیا کے کسی خطہ میں ملتی ہے، بلیغ الرحمن کی رہائش گاپر ان کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 29 اکتوبر 2011 18:44

وزیر اعلی پنجاب محمد شہبا زشریف نے کہا ہے کہ ”گوزرداری گو،، تحریک کو ضلع کی سطح پر منظم کیا جائیگا اور اسکو پورے ملک میں پھیلا دیا جائیگااس سلسلہ میں تیاریاں جاری ہیں، لاہور میں تاریخ کی سب سے بڑی ڈینگی وبا آئی جس کی مثال سری لنکا اور نہ ہی دنیا کے کسی خطہ میں ملتی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بہاولپور میں ایم این اے بلیغ الرحمن کی رہائش گاپر ان کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔

زیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے سری لنکا کو گذشتہ 20سال سے اس وبا کا سامنا ہے - وہاں اس پر قابو پانے کے لئے کام جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے حکومت، منتخب نمائندوں، ضلعی حکومت اور اداروں کی بھرپور کاوشوں سے ڈینگی کی وباء پر قابو پنے کی کاوشوں کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں