حسین حقانی نے میمو کمیشن میں اپنا جواب جمع کرادیا

بدھ 21 مارچ 2012 14:57

میمو کمیشن میں سابق سفیر حسین حقانی نے منصور اعجاز کی جانب سے فراہم کی گئی دستاویزات مسترد کر دیں ہیں۔ آج انکی جانب سے معاون وکیل ساجد تنولی نے میمو تحقیقاتی کمیشن میں جواب جمع کرایا جس میں ان تمام الزمات کو مسترد کر دیا گیا جو کیس کے مرکزی کردار منصور اعجاز کی طرف سے لگائے گئے تھے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ میمو کمیشن نے حسین حقانی کو آخری موقع دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر آج رات دس بجے تک انہوں نے اس بارے آگاہ نہ کیا تو یہ سمجھا جائے گا کہ وہ ان دستاویزات کودرست تسلیم کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :