نوجوان نسل کو علاقائی وبین الاقوامی چیلنجزسے نمٹنے کے لئے تعلیم کے ساتھ جسمانی صحت پربھی توجہ دینی چاہئے،جی ایس او ون ایف جی ای آئی لیفٹیننٹ کرنل مبارک احمدکا31ویں انٹرسکولز سپورٹس ٹورنامنٹ کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب
بدھ 31 اکتوبر 2012 14:26
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ طلباء کواپنے ذوق کے مطابق کھیلوں میں شمولیت اختیارکرنی چاہئے۔
مبارک احمد کاکہناتھاکہ کھیل ذہنی استعدادکے علاوہ جسمانی بڑھوتری ،اتحاد،ایمان اور تنظیم پیداکیلئے بھی یکساں ضروری ہیں۔ انہوں نے فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنزکینٹ گیریژن کے اساتذہ کو ہدایت کی کہ وہ طلباء وطالبات میں کوالٹی ایجوکیشن کے ساتھ جسمانی صحت اور صحت مندمقابلے کے رجحان کے لئے کھیلوں کوبھی ترجیح دیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک خوش آئندامر ہے کہ ایف جی ای آئی کے طلباء جونیئراور سینئرلیول پرملک کی نمائندگی کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بد قسمتی سے پاکستانی نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ کی موجودگی کے با وجود کھیلوں کی حالت قابل رشک نہیں ہے۔ اِسی طرح ہماری قوم دیگر شعبوں میں بھی عالمی ا قوام سے پیچھے نظر آتی ہے۔ اِس کی بنیادی وجہ مسلمہ اُصولوں اور میرٹ کی پابندی نہ کرناہے۔انہوں نے کہاکہ مجھے ان بچوں کے چمکتے دمکتے چہرے یہ واضح پیغام دے رہے ہیں کہ یہ بچے کل ہمارے ملک و قوم کاایک قیمتی اثاثہ بنیں گے۔لیفٹیننٹ کرنل مبارک احمدنے سپورٹس سیکرٹری محمدافضل طاہر،شمیم ستی ،خالدکیانی ،زرینہ نعیم رانا،ملک محمداسلم اعوان،محمدافضل طاہراوردیگر سربراہان مدارس کو منظم اندازمیں ٹورنامنٹ منعقد کرانے پرمبارکبادپیش کی۔ٹورنامنٹ میں ایف جی ای آئی(سی /جی)ڈائریکٹوریٹ راولپنڈی کے طلباء نے شمولیت اختیارکی۔ 31ویں سالانہ انٹرسکولزسپورٹس ٹورنامنٹ بوائزمیں نصابی وہم نصابی سرگرمیوں میں ایف جی بوائزسیکنڈری سکول آدم جی روڈرراولپنڈی بہترین سکول قرارپایا، بہترین کھیلوں کامظاہرہ کرنے پرسپورٹس ٹرافی ایف جی بوئزسیکنڈری سکول آدم جی روڈکے حصہ میں آئی۔سال 2012کاراولپنڈی ریجن کابہترین کھلاڑی ایف جی ٹیکنیکل ہائی سکول طارق آبادراولپنڈی کے کاوش سلیم رہے۔ہاکی میں ایف جی پبلک سکول محفوظ روڈپہلی جبکہ ایف جی پبلک سکول ایبٹ آبادنے رنراپ رہا ،باسکٹ بال میں ایف جی ٹیکنیکل ہائی سکول طارق آباد نے پہلی جبکہ ایف جی بوائزسیکنڈری سکول آدم جی روڈ رنراپ رہا،فٹ بال میں ایف جی بوائزہائی سکول نمبر1چکلالہ پہلی جبکہ ایف جی ٹیکنیکل ہائی سکول رنراپ ،کرکٹ میں ایف جی سرسیدسیکنڈری سکول پہلے جبکہ ایف جی ٹیکنیکل ہائی سکول طارق آباد رنراپ رہا۔والی بال میں ایف جی بوائزہائی سکول مریڑحسن پہلے جبکہ ایف جی بوائز ہائی سکول چکلالہ نمبر2رنراپ رہا،بیڈمنٹن میں ایف جی بوائزسیکنڈری سکول آدم جی روڈپہلے جبکہ ایف جی بوائزسیکنڈری سکول پشاورروڈرنراپ رہا۔ بینڈاورپی ٹی شو میں ایف جی قائداعظم پبلک سکول چکلالہ اول جبکہ ایف جی سرسیدسیکنڈری سکول راولپنڈی رنراپ رہا۔ آخرمیں مہمان خصوصی نے کامیاب ہونے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔اس موقع پر قائداعظم پبلک سکول سکیم تھری کے بینڈنے فن کامظاہرہ کیاجسے حاضرین نے بہت سراہا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان کر دی
-
پاکستان تمام فارمیٹس میں ٹاپ پوزیشنز لینے میں ناکام
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (ای) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.