حکومت عوام کو درپیش صحت ، تعلیم ، غربت سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے تنہا ء نبر دآزما نہیں ہو سکتی ،ہمہ گیر سماجی ترقی اور عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے حکومت اور این جی اوز کو مربوط حکمت عملی پر عمل پیر ا ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر نیشنل ریگولیشنز اینڈ سروسز ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی وفدسے گفتگو
جمعہ 9 نومبر 2012 17:58
(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت عوام کو درپیش صحت ، تعلیم ، غربت سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے تنہا نبر دآزما نہیں ہو سکتی اس کے لئے پبلک سیکٹر اور این جی اوز کو آگے آنا ہو گا ۔
انہوں نے کہا کہ دنیا سے غربت ، افلاس ، بد امنی، جنگ وجدل کے خاتمہ اور دہشت گردی ، انتہا پسندی ، منفی سوچ سے لڑنے کیلئے بین المذاہب تعلقات کا فروغ موجودہ حالات کا تقاضا ہے ، پاکستان کی حکومت بین المذاہب تعلقات، مذہبی رواداری کے فروغ کے لئے ممکنہ وسائل بروئے کا رلا رہی ہے ، تاکہ ملک سے بد امنی ، انتہا پسندی اور دہشت گردی کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے اُنہوں نے کہا کہ حقیقی جمہوریت کے فروغ اور تسلسل میں ہی پاکستان کی بقاء مضمر ہے لہذا تمام اداروں اور سیاستدانوں کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ پاکستان کی بقاء کے لیے حقیقی جمہور یت کے فروغ اور تسلسل کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کریں تا کہ ہم پاکستان کو ایک فلاحی اسلامی ریاست بنا سکیں انہوں نے مذید کہا کہ کوریا اور پاکستان نہ صرف اچھے دوست ہیں بلکہ ہمارے درمیان محبت ، اخوت و ہم آہنگی کا مضبوط رشتہ پروان چڑھ رہا ہے۔ انہوں نے پاکستان خصوصاً آزاد کشمیر میں پاکستان کونسل فار سوشل ویلفیئر اینڈ ہیومن رائٹس اور اوباس کوریا کے منصوبوں کی تعریف کرتے ہوئے اپنے بھر پور رتعاون کا یقین دلایا ، اس موقع پر وفد کی جانب سے وفاقی وزیر فردوس اعوان کو خصوصی یاد گاری شیلڈ بھی پیش کی گئی ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
سعودی وفد کا دورہ پاکستان ، 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط متوقع
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.