سڈل کمیشن کے سامنے ارسلان افتخار کیس کے اہم گواہ احمد خلیل کل پیش ہوکر کیس سے متعلق سوالات کا جواب دینگے

منگل 20 نومبر 2012 13:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 20نومبر 2012ء) سپریم کورٹ کے حکامات پر ارسلان افتخار سکینڈل کی تحقیقات کرنے والے سڈل کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر شعیب سڈل کے طلب کرنے پر ارسلان افتخار سکینڈل کے مرکزی کردار اور بحریہ ٹاؤن لاہور کے حصے دار احمد خلیل کل بد ھ کو کمیشن کے سامنے پیش ہو کر سکینڈل کے حوالے سے کئے گئے سوالات کا جواب دینگے۔

(جاری ہے)

احمد خلیل کا نام ارسلان افتخار کے بیرون ملک دوروں کے دوران رقومات کی فراہمی کے حوالے سے سامنے آیا تھا جبکہ اسی دوران یہ انکشاف بھی ہوا تھا کہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اپنے صاحبزادے ارسلان افتخار کے ہمراہ جب ایک بار عید ملنے احمد خلیل کے گھر گئے تو وہاں پر اس وقت کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی بھی موجود تھے اور دونوں کے درمیان وہاں ملاقات ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :