سڈل کمیشن کو نہیں مانتے، رپورٹ یکطرفہ ہے، زاہد بخاری

جمعرات 6 دسمبر 2012 13:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 6دسمبر 2012ء) ملک ریاض کے وکیل زاہد بخاری نے کہا ہے کہ شعیب سڈل کمیشن کونہیں مانتے۔ کمیشن کی رپورٹ یک طرفہ ہوگی۔ سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے زاہد بخاری کا کہنا تھا کہ ارسلان افتخاربیرون ملک جس فلیٹ میں رہائش پذیررہا اس کا لاکھوں روپے کرایہ تھا لیکن کمیشن نے وہاں جا کرتحقیقات نہیں کی۔

ان کا کہنا تھا کہ کمیشن کو ملک ریاض کے اکاؤنٹس اورٹیکس ریکارڈ کا جائزہ لینے کا کوئی اختیارنہیں تھا۔

(جاری ہے)

ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا اس لیے کہا گیا تاکہ بیرون ملک گواہوں کوپاکستان آنے سے ڈرایا جائے۔ زاہد بخاری کا کہنا تھا کہ 6 اکتوبرسے 6 نومبرتک کمیشن کی کارروائی غیرقانونی ہے۔ کمیشن کی کارروائی کوپہلے بھی عدالت میں چیلنج کیا تھا لیکن وہ واپس کردی گئی اب دوبارہ چیلنج کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شعیب سڈل کمیشن کومانتے ہی نہیں۔ رجسٹرارآفس کوکمیشن کی مدت میں توسیع کا اختیارنہیں۔ کمیشن کی رپورٹ یک طرفہ ہوگی اوراس کی کوئی حیثیت نہیں۔ زاہد بخاری کا کہنا تھا کہ کمیشن کوسزادینے کا اختیارنہیں ہے۔