شام میں غذائی بحران،شہری مضر صحت خوراک کھانے پر مجبور، شہری خشک ٹماٹر، کچی سبزیاں، گھاس پھوس اور درختوں کے پتے کھانے پر مجبور ،شیر خوار بچے زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا
ہفتہ 8 دسمبر 2012 15:16
(جاری ہے)
فوج کی اجازت کے بغیر کوئی چیز شہر میں آ سکتی اور نہ ہی شہریوں کو علاقے سے باہر جانے کی اجازت ہے۔
ابتر سیکیورٹی صورت حال کے باعث مقامی آبادی زائد المیعاد خوراک اور مضر صحت پانی اور کچی سبزیاں کھا کر گذر اوقات کر رہے ہیں۔حمص سے انسانی حقوق کے کارکن ابو خالد نے بتایا کہ ہم لوگ زائد المیعاد آٹے سے بنی روٹی کھانے پر مجبور ہیں۔ خوراک کی کمیابی کے ساتھ پانی کا بھی ایسا ہی بحران ہے کیونکہ صاف پانی فراہم کرنے والی پائپ لائنز کٹ چکی ہیں اور شہری جوہڑوں کا پانی پینے پر مجبور ہیں۔انسانی حقوق کے ایک اور کارکن ابو بکر نے حمص شہر کی ناگفتہ بہ صورت حال کے بارے میں بتایا کہ یہاں دستیاب خوراک شہریوں کے لئے صحت افزا ہونے کے بجائے زہر ثابت ہو رہی ہے کیونکہ زائد المیعاد آٹے کی بنی روٹیاں کھانے اور آلودہ پانی پینے سے شہری معدے، پیٹ، پھیپھڑوں، جگر اور جلدی امراض کا شکار ہو رہے ہیں۔ ابو بکر نے بتایا کہ شہری خشک ٹماٹر، کچی سبزیاں، گھاس پھوس اور درختوں کے پتے کھانے پر مجبور ہیں۔ سب سے زیادہ پریشان کن صورت حال شیر خوار بچوں کی ہے جو زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ،لیڈیز ٹیلرنگ شاپس میں مردوں کے داخلے پر پابندی
-
حج ویزا پالیسی ، سعودی عرب نے نئی پابندیوں کا اعلان کردیا
-
جہاز میں سوار خواتین مسافر آپس میں لڑپڑیں، پرواز کی ہنگامی لینڈنگ
-
الجزیرہ کی بندش مضحکہ خیز اسرائیلی فیصلہ ہے،آئی ایف جے
-
اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں سے رفح کو خالی کرنے کا مطالبہ کردیا
-
غزہ جنگ ، طلبہ کے احتجاج کا دائرہ آئرلینڈ ، بنگلا دیش، عراق سمیت دنیا بھرمیں پھیل گیا
-
سکھوں کی مذہبی کتاب کی توہین پر مشتعل ہجوم نے 19 سالہ لڑکا مار ڈالا
-
قیدیوں کے بدلے غزہ میں جنگ بندی کی شرط قبول نہیں،اسرائیل
-
اسرائیلی فوج کا مشرقی رفح سے شہریوں کو نکل جانے کا حکم
-
سعودی وزارت حج و عمرہ نے نسک سمارٹ کارڈ متعارف کرا دیا
-
کینیا میں سیلاب سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 228 ہو گئی
-
یہ ہے اسرائیل ،اونروا چیف کو چوتھی بارغزہ میں داخلے سے روک دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.