سکھر میں خسرے نے وبا کی صورت اختیار کر لی ، مزید تین بچے جاں بحق ،ہفتہ میں جاں بحق ہو نے والے بچوں کی تعداد9ہو گئی ، سیکڑوں کی تعداد میں مر ض میں مبتلا ، محکمہ صحت خا مو ش تما شائی بن گیا ، ورثا پریشان
جمعرات 20 دسمبر 2012 19:10
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق سکھر ضلع میں خسرے کی بیماری نے محکمہ صحت کے حکام کی جا نب سے تو جہ نہ لیے جا نے کے با عث وبا کی صورت اختیار کر لی ہے سکھر کی تحصیل صا لح پٹ میں اس وباء نے بڑی تعدا د میں بچوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اس مر ض کے با عث صرف جمعرات کے روز صا لح پٹ کے قریبی گا ؤں امیر بخش بھنبھرو میں تین بچے جن میں دو سالہ صفیہ ، پانچ سالہ فضہ اور چار سال کا نثار شامل ہیں اس مر ض سے لڑتے لڑتے آخر کا ر جان سے ہار گئے ہیں اس طرح صرف اس گا ؤں میں ایک ہفتے کے دوران جاں بحق ہو نے وا لوں کی تعداد نو ہو گئی ہے بچوں کی ہلا کتوں کی وجہ سے ان کے گھر میں کہرام مچ گیا ہے اور علاقہ کی فضا سو گوار ہو گئی ہے بچوں کے جنازے اٹھنے کے وقت کئی رقت آمیز منا ظر دیکھنے میں آئے بچوں کی مائیں اپنے لخت جگرون کی نعشیں دیکھ کر صدمے سے بے ہو ش ہو گئیں بچوں کو سیکڑوں سو گوران کی مو جودگی میں سپر خاک کر دیا گیا دوسری جانب اس مر ض میں مبتلا سیکڑوں بچے اب بھی زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں اور اس مرض سے لڑنے میں مصروف ہیں جبکہ اس ساری صو رتحال سے محکمہ صحت لا تعلق سا بن گیا ہے اور اس نے کچھ روز قبل چھ بچوں کی اس مر ض میں مو ت کے با وجودکو ئی نو ٹس تک نہیں لیا ہے اور نہ کو ئی ٹیمیں علا قے میں بھیجی ہیں جبکہ علاقے میں لو گوں کو صحت کی سہو لیات فراہم کر نے کے لیے قائم صحت مراکز میں بھی صرف چند ویکسینٹر تعینات ہیں جس کی وجہ سے علاقے میں اس مر ض کے باعث ہلا کتوں میں اضا فے کا خدشہ ہے جبکہ متا ثرہ والدین نے ان اموات کا ذمہ دار محکمہ صحت کے حکام کو قرار دیا ہے
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
-
اسمارٹ فون 10 برسوں میں 83 فیصد مہنگے ہوئے
-
سونامی کیسے بنتے ہیں؟
-
چینی صدر شی جی پنگ آج اتوار کو فرانس پہنچ رہے ہیں
-
ناروے: ایک جنسی مجرم کی سوشل میڈیا تک رسائی کو انسانی حق قرار دینے کی اپیل
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.