15ہزار روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کل ملتان میں ہو گی

منگل جنوری 14:10

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 1جنوری2013ء ) نئے سال کی پہلی 15ہزار روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کل بدھ کو ملتان میں ہو گی جو مجموعی طور پر 53ویں قرعہ اندازی ہے۔

قرعہ اندازی کاپہلا انعام 3کروڑ روپے کا ایک ، دوسرا انعام 1کروڑ روپے کے تین اور تیسرا انعام 1الاکھ 85ہزار روپے کے 1696انعامات ہیں۔ کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے شفاف طریقے سے خوش نصیبوں کا چناؤ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments