ایف اے کپ،ملوال نے بلیک برن کو ہرا کر پانچویں بار سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

جمعہ 15 مارچ 2013 13:16

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 15مارچ 2013ء) ایف اے فٹ بال کپ میں ملوال نے بلیک برن کو کانٹے دار مقابلے کے بعد شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ۔ ڈینی شیٹو نے فیصلہ کن گول سکور کر کے ٹیم کی فتح دلائی۔ ملوال کی ٹیم نے 128 سالہ تاریخ میں پانچویں بار ایونٹ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی ہے۔

(جاری ہے)

ویمبلے میں کھیلے گئے ایونٹ کے کوارٹر فائنل میچ میں ملوال اور بلیک برن کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں، دونوں کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملا ۔

کھیل کے پہلے ہاف میں ملوال کو بلیک برن کے خلاف 1-0 گول کی برتری حاصل تھی اور ملوال کی یہ برتری نہ صرف پہلے ہاف تک بلکہ کھیل ختم ہونے تک برقرار رہی اور اس نے بلیک برن کے خلاف 1-0 گول سے کامیابی حاصل کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ ایونٹ کا آخری کوارٹر فائنل یکم اپریل کو چیلسی اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔