جہالت کا خاتمہ کئے بغیر امن کا قیام نا ممکن ہے ، ، فر سودہ رسم و رواج انسانی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ، عوام اپنے مسائل کے حل کیلئے متحد ہوں، وہ عام انتخابا ت میں اپنا حق رائے دہی ضرور استعمال کریں ،ایگزیکٹو ڈائریکٹر چولستان ڈویلپمنٹ کونسل فاروق احمد خان کا مشاورتی اجلاس سے خطاب
جمعرات 18 اپریل 2013 20:35
(جاری ہے)
علاقہ میں بسنے والے تما م لوگ اپنے علاقہ کے ذمہ دار ہوتے ہیں لہذا علاقے کا ہر مسئلہ سب کا مسئلہ ہوتا ہے جس کے حل کیلئے سب کو مل کر آواز بلند کرنا ہوگی خاص طورپر علاقہ میں فر سودہ رسم و رواج جیسے زبر دستی کی شادی ، وٹہ سٹہ ، خواتین کے وراثتی حقوق نہ دینا ، لڑکیوں کو تعلیم سے محروم رکھنا اور صحت و صفائی کی سہولیا ت کا نہ ہونا ہم سب کو دعوت فکر دیتا ہے اور اصلاح احوال کے لئے مشترکہ جدو جہد کی ضرور ت ہے ۔
آج کل انتخابی عمل جاری ہے جو لوگوں کو اپنے نمائندگان کے چناؤ کا مو قع فراہم کرے گا تمام لوگ اپنا ووٹ ضرور ڈالیں اور ایسے امیدوار کو منتخب کریں جو ان کے مسائل کے حل کیلئے اخلاص اور اہلیت رکھتا ہو اور علاقہ میں صحت و تعلیم کی سہولیا ت کی اہمیت کا ادراک کرتا ہو ۔ قبل ازیں مشاورتی اجلاس کے شرکا ء نا دیہ رسول ، نسرین بی بی ، سمیرا بی بی ، جمشید عالم ، محمد کامران ، شہزاد بھورل اور دیگر نے بتا یا کہ علاقہ میں صحت و تعلیم کے حوالے سے معیاری سہولیات مو جو د نہ ہونے سے لو گ مسائل کا شکا ر ہیں ۔ علاج معالجہ کیلئے ایک بنیادی مر کز صحت مو جو د ہے جوبائیس کلو میٹر فاصلے پر ہے جہاں پہنچے کیلئے سڑکیں بھی نہ ہونے کے برابر ہیں اور ادویات بھی نہیں جبکہ صرف پر ائمری سکول دستیاب ہونے سے طلبہ و طالبات کا مزید تعلیم حاصل کرنا مسئلہ بن جاتا ہے اس کے ساتھ ساتھ پینے کا صاف پانی میسر نہ ہونے سے لوگوں کو صحت کے بے شمار مسائل درپیش رہتے ہیں ۔ اس موقع پر محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بہاولپور کے نمائند ہ غلام ارتضیٰ نے کہا کہ پینے کا صاف انسانی صحت کیلئے بے حد ضروری ہے جو کئی علاقوں میں دستیاب نہیں ہے اس مسئلہ کے حل کیلئے اہل علاقہ مل کر آواز اٹھائیں تو ارباب اختیار بھی اصلاحی اقدامات کرنے پر مجبور ہو جائیں گے ۔ البتہ محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بہاولپور دستیاب وسائل کے اندر رہتے ہوئے صا ف پانی کی فراہمی علاوہ نکاسی آب کی کئی سکیمیں مکمل کر چکا ہے ۔ ابتدائی کلمات ادا کر تے ہوئے پروگرام کو آرڈینٹر رضیہ ملک نے کہا کہ چولستان ڈویلپمنٹ کونسل ہمیشہ سے انسانی ترقی کیلئے کو شاں ہے اور آج اکھٹے ہونے کا مقصد بھی یہی ہے کہ مسائل کی نشاندہی اور حل کے طریقہ کار کو ڈھونڈا جا سکے جبکہ پر وگرام کے اختتا م پہ شائقین کو محظو ظ کرنے کیلئے لو ک فنکارہ سلمہ خانم اور اظہر عباس نے بانسری کی دھن پہ اپنے فن کامظاہرہ کیا ،مشہور قصہ گو بدھو رام نے پرانی روایت کو قائم رکھتے ہوئے لوگوں کو بادشاہ اور رعایا کا قصہ سنا کر داد وصول کی ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.