وینز ویلا ،ایچ ون این ون وائرس متاثر افراد کی تعداد250 ہوگئی،زیادہ ہلاکتیں کولمبیا کے سرحد کے قریب واقع علاقوں میں ہوئیں

منگل 28 مئی 2013 14:36

کراکس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 28مئی 2013ء) وینز ویلا میں ایچ ون این ون وائرس سے اب تک 250 افراد متاثر ہوئے ہیں، زیادہ تر ہلاکتیں کولمبیا کے سرحد کے قریب واقع علاقوں میں ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو عالمی میڈیا کی رپورٹ میں ونیزویلا حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایچ ون این ون وائرس سے اب تک 250 افراد متاثر ہوئے ہیں، زیادہ تر ہلاکتیں کولمبیا کے سرحد کے قریب واقع علاقوں میں ہوئی ہیں۔حکام کے مطابق بیماری سے بچاوٴکے لیے رواں سال اب تک 30لاکھ افراد کو ویکسین فراہم کی ہے۔ سوائن فلو کی وبا 2009 اور 2010 میں دنیا بھر میں پھیل گئی تھی۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق اس وبا سے 18 ہزار500 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :