ڈینگی وائر س سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ،بیس سالہ حاملہ خاتون کے انتقال سے مجموعی تعداد12تک پہنچ گئی ،57نئے مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ،صوبے میں مریضوں کی تعداد1564تک پہنچ گئی
پیر 11 نومبر 2013 19:18
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق ڈینگی سے ہلاکتوں کاسلسلہ تھم نہیں سکا اور لاہور کے نجی ہسپتال میں زیر علاج بیس سالہ آٹھ ماہ کی حاملہ خاتون اس وائرس کا شکار ہو کر موت کے منہ میں چلی گئی۔
شہر میں ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد8جبکہ صوبے میں 12تک پہنچ گئی ہے ۔ مزید بتایا گیا ہے کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 57مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعدصوبے میں ڈینگی کے کنفرم مریضوں کی تعداد1ہزار564ہوگئی۔ راولپنڈی کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں11اورہولی فیملی ہسپتال میں19مریض لائے گئے۔لاہور کے گنگارام، جناح، جنرل اورایک نجی ہسپتالوں میں27مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔مزید اہم خبریں
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.