ڈرامہ سیریل ” کینسر “ میں اداکارہ نور اور بابر علی مرکزی کردار کیلئے کاسٹ

جمعرات 26 دسمبر 2013 12:46

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26دسمبر 2013ء)ہدایتکار فیصل بخاری کی نئی شروع ہونے والی ڈرامہ سیریل ” کینسر “ میں اداکارہ نور اور بابر علی کو مرکزی کردار کے لئے کاسٹ کرلیاگیا ۔

(جاری ہے)

ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ عنقریب شروع ہو گی ۔ مزید بتایا گیا ہے کہ فیصل بخاری ڈرامہ سیریل کے علاوہ اپنی فلم ” سوں رب دی “ کی شوٹنگ بھی اگلے ماہ کے آخر میں شروع کر دیں گے۔