سری لنکا سے شکست ، مصباح اور یونس خان کے سوا کسی نے ذمہ داری کا احساس نہیں کیا ، برطانوی میڈیا
پیر 13 جنوری 2014 12:48
لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء) برطانوی نشریاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کی شکست کی بڑی وجہ ایک بار پھر بیٹسمین ہی بنے ،پہلی اننگز میں مایوس کن کارکردگی کے بعد دوسری اننگز میں بھی یونس خان اور مصباح الحق کے سوا کسی نے ذمہ داری کا احساس نہیں کیایہی وہ دو بیٹسمین ہیں جنہوں نے ابوظہبی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بھی سنچری بنائی تھی تاہم ساتھی بیٹسمینوں کی غیرذمہ داری نے کیے کرائے پر پانی پھیردیا تھا۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مصباح الحق نے گزشتہ سال جو شاندار کارکردگی دکھائی تھی وہ رواں سال بھی جاری رکھنے کے عزائم ظاہر کرچکے ہیں درحقیقت ہاری ہوئی ٹیم میں وہی ایسے بیٹسمین ہیں جو مستقل مزاجی سے رنز کیے جارہے ہیں ،اکیلا چنا ہی بھاڑ جھونکے جارہا ہے یونس خان بلاشبہ اسوقت بیٹنگ لائن میں ریڑھ کی ہڈی ہیں۔(جاری ہے)
شکست کی ایک اور اہم وجہ ٹیم سلیکشن بھی ہے۔
ون ڈے کی پرفارمنس پر ٹیسٹ میچ کھلانے کے رجحان نے ٹیم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔صرف ایک ون ڈے سیریز کی کارکردگی پر محمد حفیظ اور احمد شہزاد کو ٹیسٹ ٹیم میں شامل کرلیا گیا۔ابوظہبی ٹیسٹ میں بیٹنگ کیلئے سازگار بے جان وکٹ پر دونوں نے نصف سنچریاں بناکر خوشیاں منائی تھیں تاہم دبئی کی تیز وکٹ پر سوئنگ بولنگ پر یہ دونوں ایکسپوز ہوگئے۔سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ محمد حفیظ کی پورے سال کی ٹیسٹ کارکردگی کہاں چھپادی گئی جس میں صرف ایک سو تین رنز شامل ہیں۔کیا اس مایوس کن کارکردگی پر وہ ٹیسٹ ٹیم میں شامل ہونے کے اہل تھے؟۔ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ محمد حفیظ کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے پر مجبور کیا جاتا تاہم اس کے بجائے ان پر ٹیسٹ ٹیم کے دروازے کھول دئیے گئے۔احمد شہزاد کو ٹیسٹ کیپ دینا کیا بہت ضروری تھا؟ پاکستان کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں کا کریئر بنانے کے بجائے انہیں تباہ کرنے پر کیوں تلا بیٹھا ہے۔جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں خرم منظور اور شان مسعود کا اوپننگ پیئر اس دعوے کے ساتھ سامنے لایا گیا تھا کہ مستقبل پر نظر ہے تاہم صرف چار اننگز کے بعد ہی یہ جوڑی کسی معقول جواز کے بغیر توڑ دی گئی۔جس طرح ون ڈے میں عمراکمل ابھی تک خود کو نہیں پہچان پائے ہیں اسی طرح ٹیسٹ کرکٹ میں اسد شفیق بھی اپنا دشمن آپ ہیں۔ان کی غیرمستقل مزاجی نے بیٹنگ لائن کو خاصا متاثر کیا۔بولرز میں جنید خان پوری جان کے ساتھ بولنگ کررہے ہیں تاہم سعید اجمل کے غیرموثر ہونے کے سبب ٹیم مشکل میں آگئی ہے جو دو ٹیسٹ میچز میں صرف چار وکٹیں حاصل کرسکے ہیں۔پاکستانی ٹیم نے یہ سیریز فیورٹ کی حیثیت سے شروع کی تھی تاہم اب وہ یہ سیریز برابر ہی کرسکتی ہے۔ شارجہ کی بیٹنگ وکٹ پر سری لنکا کی بیس وکٹیں حاصل کرنا اور پھراپنی وکٹیں بھی بچانا پاکستانی ٹیم کے لیے آسان نہ ہوگا اس پوزیشن میں جبکہ کچھ بھی نہ بچا ہو پاکستانی ٹیم کو چلے ہوئے کارتوس پھینک کر تازہ بارود سے اسلحہ خانہ لیس کرنا ہوگا۔ احمد شہزاد کی جگہ شان مسعود کو اور پروفیسر کو باہر بٹھاکر اظہر علی کو ایک اور موقع دینے میں کوئی ہرج نہیں راحت علی کی جگہ طلحہ بھی تیار بیٹھے ہیں اور سب سے بڑھ کر غیرموثر سعید اجمل کو ڈراپ کرنے کا جرات مندانہ فیصلہ بھی ضروری ہوگیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
سلیکٹرز نے حسن علی کو واپس بلانے، اسامہ میر کو ڈراپ کرنے کی وجہ بتا دی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، زمان خان اور اسامہ میر ڈراپ
-
مجوزہ چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے شیڈول میں بھارت کے میچز، فائنل لاہور میں رکھنے کی تجویز
-
حارث رؤف ، کامران اکمل کے ٹی20 ورلڈکپ سکواڈ سے باہر
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.