وفاقی کابینہ نے قومی سلامتی پالیسی کی اصولی منظوری دےدی
پیر 20 جنوری 2014 17:10
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جنوری 2014ء) وفاقی کابینہ نے تحفظ پاکستان آرڈیننس فوری طور پر نافذ کرنے کی منظوری دے دی جب کہ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ غیرمعمولی حالات میں غیر معمولی اقدامات کی ضرورت ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران کابینہ نے تحفظ پاکستان آرڈیننس فوری طور پر نافذ کرنے کی منظوری دیتے ہوئے وزارت داخلہ کو ہدایت کی کہ اس پر فوری طورپر عمل درآمد کرایا جائے اور اس کو نافذ کرنے کے لئے وزارت داخلہ اور وزارت قانون ہنگامی بنیادوں پر کام کریں،وفاقی کابینہ کےاجلاس میں بارڈرکنٹرول نظام کوبھی مؤثر بنانے کافیصلہ کیا گیا۔
وزیر اعظم نوازشریف نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالتیں قائم کرکے پراسیکیوٹرتعینات کئے جائیں تاکہ انسداد دہشت گردی کے زیر التوا مقدمات کو فوری طور پر نمٹایا جاسکے۔(جاری ہے)
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بنوں اور راولپنڈی حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کےلیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی، اس موقع پر وزیر اعظم نے قانون نافذ کرنے والے ادارے، میڈیا، عوام اور افواج پاکستان کی قربانیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر کابینہ نے قومی سلامتی پالیسی کی اصولی منظوری دے دی اور کابینہ کےآئندہ اجلاس میں اس پر تفصیلی بحث ہوگی۔ اس کےعلاوہ برطانیہ سےشہریوں کے غیرقانونی قیام کیخلاف باہمی مفاہمت کی یاداشت،ترکی کے ساتھ تعاون کے 5 مختلف منصوبوں کے معاہدوں اور کویت کے ساتھ تحویل مجرمان کے معاہدے پر دستخط کی بھی منظوری دی گئی ۔مزید اہم خبریں
-
حارث رؤف ورلڈ کپ تک دوبارہ فٹ ہو جائیں گے، بابر اعظم پرامید
-
گندم اسکینڈل پر انکوئری کب کرنی ہے؟ گندم اسکینڈل پر شاید آپ اگلی حکومت میں انکوائری کریں گے. اسلام آباد ہائی کورٹ
-
یورپی کار ساز ادارے چین کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور
-
تھانے میں توڑ پھوڑ پر 27 خواجہ سراؤں کے خلاف مقدمہ درج، 3 کو گرفتار کرلیا گیا
-
پی آئی سی میں مریضوں کی آسانی کیلئے موڈیولر تھیٹرز کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کروایا جا رہا ہے‘خواجہ سلمان رفیق
-
لاہور ،منشیات سپلائی کرنیوالے بڑے گینگ کے ملزمان گرفتار،کروڑوں روپے کی منشیات برآمد
-
پنجاب ،کھیتوں میں مونجی کی فصل کی باقیات کو آگ لگانے پر سخت اور مکمل پاپندی ہو گی‘مریم اورنگزیب
-
پنجاب میں گندم کے معاملے پر انکوائری کمیشن کو کچھ نہیں ملے گا،میرے خلاف انکوائری کی خواہش رکھنے والوں کو مایوسی ہوگی‘ محسن نقوی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، وزیر تجارت
-
وزیرِ داخلہ محسن نقوی اورِ وزیرِ ایوی ایشن و دفاع خواجہ آصف کا سیالکوٹ ایئر پورٹ کا دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا
-
صدر آصف علی زرداری آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے
-
صدر ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.