دہشتگردوں کیخلاف حتمی کارروائی نہ کی گئی تو کل آج سے بڑی قربانی دینا پڑیگی ، علامہ ناصر عباس
جمعہ 24 جنوری 2014 14:47
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جنوری 2014ء)مجلس وحد ت المسلمین علامہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کیخلاف حتمی کارروائی نہ کی گئی تو کل آج سے بڑی قربانی دینا پڑیگی ،ملک میں اہلسنت، اہل تشیع اور اقلیتوں کو قتل کیا جارہا ہے، پاکستان میں آئین و قانون کی حکمرانی نہیں ، طالبان سے مذاکرات کی باتیں کرنا چھوڑ دینی چاہئیں، باغیوں، دہشت گردوں اور قاتلوں سے مذاکرات نہیں۔
ایک انٹرویو میں مجلس وحدت المسلمین رہنماء علامہ ناصر عباس نے کہا کہ حکمرانوں کو جھنجھوڑنے کیلئے ہمیں دو دو دن سرد ترین موسم میں بیٹھنا پڑتا ہے، پاکستان سمیت دنیا بھر میں 1700 مقامات پر دھرنے دیئے جارہے ہیں تاہم حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔انہوں نے کہاکہ ملک میں جاری دہشت گردی سیاسی جماعتوں کی ناکامی ہے، دہشت گردوں نے پاکستان کے خلاف اعلان جنگ کیا ہوا ہے سیاسی جماعتیں اور ریاستی ادارے ابھی سوچ رہے ہیں کہ دہشت گردوں کے ساتھ کیا کیا جائے، ہمارے حکمرانوں نے کبھی پاکستان اور عوام کے مفادات کا خیال نہیں رکھا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
-
اسمارٹ فون 10 برسوں میں 83 فیصد مہنگے ہوئے
-
سونامی کیسے بنتے ہیں؟
-
چینی صدر شی جی پنگ آج اتوار کو فرانس پہنچ رہے ہیں
-
ناروے: ایک جنسی مجرم کی سوشل میڈیا تک رسائی کو انسانی حق قرار دینے کی اپیل
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.